تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لوڈشیڈنگ کے شکار کراچی والوں کیلیے بُری خبر آگئی

لوڈشیڈنگ کے شکار کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اور بُری خبر آگئی ہے۔ کے-الیکٹرک نے شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر 15 گھنٹے کر دیا ہے۔

شہر کے بیشتر علاقوں میں مرمت کے نام پر 10 گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے۔ کے-الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام ہوگیا ہے۔ ایس ایس  جی سی نے عدم ادائیگی پر کے-الیکٹرک کو گیس سپلائی کم کر دی ہے۔

کے-الیکٹرک ایس ایس جی سی کے اربوں روپے کا نادہندہ ہوگیا۔

سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ کے-الیکٹرک نے 3 جون کی تازہ ادائیگیوں میں دوسری بار ڈیفالٹ کیا، 10 ارب کی حالیہ ادائیگیوں میں صرف 75 کروڑ کی ادائیگی ہوئی، پیر سے ادائیگی نہ ہونے پر مزید گیس کم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق واجبات کی ادائیگی کے لیے پیر کو مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی بحران کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں ملک میں بجلی کے بدترین بحران پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزراء اور حکام کی وضاحتیں مسترد کر دی تھیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچھ بھی کریں، 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ کچھ برداشت نہیں، عوام کو مشکل سے نکالیں اور کوئی وضاحت نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو لوڈشیڈنگ کی تکلیف سے نجات چاہیے، عوام تکلیف میں ہوں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، لوڈ شیڈنگ کی موجودہ صورتحال قبول ہے نہ سمجھوتہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -