جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

برطانوی ایئرلائن کا مانچسٹر کے بعد لندن سے پاکستان کے لئے سفر کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانیوں کے لے ایک اور خوشخبری ، ورجن اٹلانٹک نے مانچسٹر کے بعد لندن سے بھی پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز لندن سے ڈیڑھ سو سے زائد مسافروں کو لے کر لاہور پہنچی، لاہور پہنچنے پر برطانوی قونصل خانے کے عملے اور ایئرپورٹ افسران نے مسافروں کو استقبال کیا۔

گیارہ دسمبر کو ورجن اٹلانٹک کی پرواز مانچسٹر سے اسلام آباد کےلیے شروع کی گئی تھی، برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کی ہفتے میں 20 پروازیں پاکستان آئیں گی، پہلی پرواز پاکستان پہنچنےپر وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے مسافروں کو استقبال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  مہنگی لیز پر حاصل اے ٹی آر72 طیارے قومی ایئر لائن کے بیڑے سےخارج

کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ورجن اٹلانٹک کی پروازیں پاکستان آنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے میں 20 پروازوں کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔

خیال رہے کہ کچھ رواں برس اگست میں ہی برٹش ایئر ویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کیا تھا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں