تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

میئر لندن صادق خان نے بریگزٹ معاملے پر دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا

لندن: میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ بریگزٹ کے معاملے پر دوبارہ ریفرنڈم ہونا چاہئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میئرلندن صادق خان نے کہا کہ وزیراعظم تھریسامے کا بریگزٹ کا فیصلہ ملک و قوم کے لیے درست ثابت نہیں ہوا لہٰذا بریگزٹ کے معاملے پر دوبارہ ریفرنڈم ہونا چاہئے۔

میئر لندن نے کہا کہ یورپی یونین سے نکلنے کی کوئی شرائط طے نہیں کی جاسکیں، برطانوی عوام اور یورپی یونین کو اندھیرے میں رکھ کر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

صادق خان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ لوگوں کو بریگزٹ کو مسترد کرنے کا موقع ملنا چاہئے، میئرلندن کے مطابق برطانیہ کے حصے میں یا تو ایک بڑی ڈیل آئے گی یا پھر ڈیل ہوگی ہی نہیں، جس کا اثر طرز رہائش اور نوکریوں پر پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بریگزٹ معاملے پر تھریسامے اپنا موقف پیش کرچکی ہیں، ان کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج سے متعلق کوئی نیا ریفرنڈم ناممکن ہے، بریگزٹ کا فیصلہ ہوچکا ہے اور اس پر عمل نہ کرنا سیاست دان پر عوامی اعتماد کے لیے تباہ کن ہوگا۔

قبل ازیں گزشتہ سال برطانوی سپریم کورٹ نے بریگزٹ سے متعلق حکومتی اپیل مسترد کردی تھی، جس کے تحت یورپی یونین چھوڑنے کے مذاکرات شروع کرنے کے لیے پارلیمان کی منظوری ضروری قرار دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ بریگزٹ پر عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ پارلیمان میں ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -