تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکا سے لندن کا سفر ساڑھے تین گھنٹے میں ممکن، تیز ترین مسافر جہاز تیار

نیویارک: امریکا کی کمپنی نے آواز کی رفتار سے تیز اڑنے والا نیا مسافر طیارہ تیار کیا ہے، جس کی آزمائشی پرواز کامیاب رہی، یونائیٹڈ ایئرلائنز نے مسافر طیارہ استعمال کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی ’بوم سُپر سونک‘ نامی کمپنی نے آواز کی رفتار سے تیز فضا میں اڑنے والے  مسافر طیارے کو ’اوورچر سپر سوئنگ ایئر کرافٹ‘ کا نام دیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ’یہ طیارہ امریکا سے لندن کا سفر صرف ساڑھے تین گھنٹے میں طے کرسکتا ہے جبکہ سان فرانسسکو سے ٹوکیو کی مسافت 6 گھنٹے میں طے  کی جاسکتی ہے ‘۔

بول کے سی ای او نے بتایا کہ ’اوورچر سپر سونک ایئرکرافٹ آواز کی رفتار سے تیز اڑتا ہے، اس جہاز میں 65 سے 88 نشستیں نصب کی گئیں ہیں، جن کے کرایے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ، طیارے میں تمام ہی نشستوں کو بزنس کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے‘۔

امریکا کی فضائی کمپنی ’یونائیٹڈ ایئرلائن نے طیارے کی آزمائشی پرواز میں کامیابی کے بعد بوم کو 15 جہاز بنانے کا آرڈر دیا اور اعلان کیا کہ ان طیاروں کو 2029 سے استعمال کیا جائے گا‘۔

بوم کا کہنا ہے کہ ’یہ طیارہ محفوظ اور ماحول دوست ہے، جو فضا کو آلودہ ہونے سے بھی بچائے گا‘۔

Comments

- Advertisement -