تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

برطانیہ:نوجوان لڑکی پر تشدد، دو برطانوی خواتین گرفتار

لندن: برطانیہ میں سرگرم خواتنن گینگ نے ایک اور نوجوان لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، پولیس نے متاثرہ لڑکی پر حملہ کرنے کے الزام میں دو خواتین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے.

تفصیلات کے مطابق برطانوی ریاست شمالی آئرلینڈ کے علاقے کاؤنٹی ڈاؤن میں خواتین کے ایک گینگ نے دن دیہاڑے 16 سالہ دوشیزہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے، ملزمان نے لڑکی پر حملے کی ویڈیو بناکے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ خواتین کی جانب سے زد و کوب کی جانے والی متاثرہ لڑکی کو چہرے اور سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔

لڑکی کو زدکوب کرنے کے الزام میں مقامی پولیس نے 16 سالہ لڑکی اور 18 سالہ خاتون کو گرفتار کرکے متاثرہ لڑکی پر جسمانی تشدد کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر جرائم ملوث ہونے کا مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خواتین گینگ نے جمعے کی شام سمندر کنارے واقع ٹاؤن میں لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، اور حملے کے وقت بنائی گئی تھی، ویڈیو میں ارگرد گرد کھڑے کافی لوگوں کو دکھا جاسکتا ہے جو حملہ ہوتے دیکھ رہے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کی مصیبت ویڈیو رکنے کے بعد بھی کم نہیں ہوئی، زد و کوب ہونے والی لڑکی کو جائے وقوعہ پر موجود ایک شخص نے فوارے سے زخمی حالت میں اٹھا کر اسپتال منتقل کیا تھا۔

آئر لینڈ کے پولیس حکام نے 16 سالہ لڑکی پر خواتین گینگ کی جانب کیے گئے جسمانی تشدد کو ’سفاکانہ حملہ‘ قرار دیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی پر حملے کی ویڈیو فیس بک سے ڈیلیٹ کردی گئی ہے کیوں کہ ’ویڈیو میں 16 سالہ لڑکی کو تشدد کے باعث لگنے والے زخم دکھائے گئے تھے‘۔ جبکہ متاثرہ لڑکی نے بڑھتے ہوئے پر تشدد واقعات کو روکنے کی درخواست کی ہے۔

پولیس حکام نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو تشدد کے باعث شدید چوٹیں آئی ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخموں کے باعث اگلے ایک ہفتے تک لڑکی کے چہرے کا ایکسرے نہیں کر سکتے۔

لڑکی پر حملہ کرنے والی خواتین میں 16 سالہ لڑکی کو پولیس نے ہفتے کے روز گرفتار کیا تھا، لیکن کچھ ہی گھنٹے بعد اسے ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ پولیس حملہ آور کو دوبارہ حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے چیف انسپکٹر گیری مک گراتھ کا کہنا تھا کہ ’نوجوان لڑکی پر ہونے والا حملہ سفاکانہ تھا، میں واقعے کے عینی شاہدین سے گذارش کرتا ہوں کہ ملزمان کو سزا دینے کے لیے پولیس کی مدد کریں‘۔


برطانیہ میں گینگ کے ہاتھوں تشدد سے زخمی مسلمان طالبہ دم توڑگئی


خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بھی خواتین گینگ کی جانب سے مریم مصطفیٰ نامی نوجوان لڑکی کو تشدد کا نشانہ بننے کے بعد تین دن اسپتال میں ایڈمٹ رہنے کے بعد انتقال کرگئی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -