تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کل سے رات اور دن میں‌ کیا تبدیلی آئے گی؟ جانیے

کراچی : پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج رواں سال کا طویل ترین دن ہوگا اور مختصر ترین رات ہوگی ، کل سے دن کا دورانیہ بتدریج کم اور راتیں طویل ہونا شروع ہوجائیں گی۔

ماہرین فلکیات کے بعد آج پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دن کا دورانیہ چودہ سے پندرہ گھنٹے ہوگا، کل یعنی 22 جون سے راتیں طویل ہونا شروع ہوجائیں گی جو موسم سرما کی آمد کی بڑی نشانی ہے۔

سال کے تین سو پینسٹھ دنوں میں الگ الگ اتار چڑھاؤ ہوتے ہیں، پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج سال کا طویل ترین دن ہوگا، دن کا دورانیہ چودہ سے پندرہ گھنٹے پر محیط ہوگا۔

ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے اکیس جون کو زمین کا جھکاؤ سورج کی جانب زیادہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سےسورج کرہ ارض پر زیادہ دیر تک اپنی روشنی بکھیرتا رہے گا، اس دوران گرمی کی شدت بھی رہتی ہے اور اندھیرا ہونے کے بعد آئندہ صبح تک کا دورانیہ دیگر راتوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق 21 جون کے بعد سے دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہونی شروع ہو جائیں گی یعنی 22 جون سے دن کا دورانیہ بتدریج کم اور راتیں طویل ہونا شروع ہو جائیں گی۔

فلکیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور 22 ستمبر کودن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے۔اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

بائیس دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -