ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

ملکہ برطانیہ کو سوشل میڈیا ماہر کی ضرورت، ماہانہ تنخواہ 92 لاکھ روپے سے زائد ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: ملکہ برطانیہ نے سوشل میڈیا مینیجر کی اسامی کے لیے باصلاحیت نوجوان کو تلاش کرنا شروع کردیا۔

اگر آپ اچھے انداز سے بولنے اور نئے نئے آئیڈیاز سوچتے، سوشل میڈیا کی تکنیکی مہارت رکھتے ہیں تو جان لیں کہ آپ ملکہ برطانیہ کے پاس ملازمت کرسکتے ہیں جو یقینی طور پر مستقبل کے لیے شاندار ہوگی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کو ان دنوں سوشل میڈیا کے  ایسے ماہر کی ضرورت ہے جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اُن کے فالوررز کو بڑھا سکے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملازمت حاصل کرنے والے شخص کو ہفتے میں پانچ روز اور 8 گھنٹے کام کرنا ہوگا جس کے عوض اُسے 45 سے 50 ہزار پاؤنڈ ماہانہ تنخواہ دی جائے گی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 92 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواہش مند افراد 24 دسمبر تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں جس کے بعد جنوری 2020 میں انہیں شاہی محل انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کے فالوورز کی تعداد 41 لاکھ جبکہ شاہی خاندان کے فالوورز 69 لاکھ کے قریب ہیں اسی طرح انسٹاگرام پر بھی چالیس لاکھ اور فیس بک کے آفیشل پیج پر لاکھوں فالوورز ، لائیکس ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں