تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’’شاداب کی کپتانی میں کھیلنے کا بے صبری سے انتظار ہے‘‘

کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی کپتانی میں کھیلنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ فٹنس بحالی کے بعد اب کافی بہتر محسوس کررہا ہوں، خواہش ہےکہ ایک بار پھر وہی حسن علی بن کر دکھاؤں جیسا کیریئر کے شروعات میں تھا۔

قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے حسن علی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ کرکٹ سے دوری کی وجہ سے بہت مشکل رہے لیکن اس دوران بہت محنت کی اور ٹھان لیا تھا کہ ان حالات سے لڑنا ہے اور ٹیم میں کم بیک کرنا ہے۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں آیا تھا لیکن انجری سے صحت یاب نہ ہوسکا تھا، اب دوڑنے میں کوئی مسئلہ نہیں اور ردھم میں واپس آرہا ہوں۔

مزید پڑھیں: شاداب خان کے پہلا ون ڈے کھیلنے کے امکانات روشن

ایک سوال کے جواب میں حسن علی کا کہنا تھا کہ ’انجری کی وجہ سے وکٹ لینے کے بعد وہ اپنا جشن منانے کا انداز تبدیل نہیں کریں گے، حسن نے واضح کیا کہ انہیں جشن منانے کے انداز کی وجہ سے کسی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑا، درحقیقت وکٹ لینے کے بعد اس طرح اسٹائل انہیں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعتماد فراہم کرتا ہے۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ان کی بہت کرکٹ باقی ہے اور مستقبل روشن دکھائی دے رہا ہے، منتظر ہوں کہ کب سلیکٹرز ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کا موقع دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -