جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

لاس اینجلس آگ انشورنس کمپنیوں کو دیوالیہ کر دے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس کی آگ امریکی انشورنس کمپنیوں پر بہت بھاری پڑی ہے اندازے کے مطابق انہیں بیمہ کنندگان کو 30 ارب ڈالر تک ادائیگیاں کرنا پڑسکتی ہیں۔

لاس اینجلس نے امریکی معیشت کو سخت متاثر کیا ہے اور اس کی زد میں انشورنس کمپنیاں بھی آنے والی ہیں۔

اس تاریخی آگ میں اب تک 12 ہزار سے زائد گھر جل کر خاک کا ڈھیر بن چکے ہیں اور ان میں اکثر انتہائی قیمتی گھر تھے، جن کے مالکان نے انشورنس کرا رکھی تھی۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور یہ شامل مشرق میں برینٹ ووڈ تک پھیل گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تجزیہ کاروں نے ابتدائی طور پر تخمینہ لگایا تھا کہ بیمہ کمپنیوں کو متاثرین کو کلیمز کی ادائیگی میں 20 ارب ڈالر تک ادائیگیاں کرنا پڑ سکتی ہیں تاہم اس کا پھیلاؤ اور نقصان بڑھنے کے باعث اب یہ تخمینہ 30 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے۔

اس حوالے سے جاپان کی ٹوکیو میرین ہولڈنگز انکارپوریشن نے کہا ہے کہ متاثرین کو جلد از جلد انشورنس کلیم ادا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ میں اب تک 25 کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں دو اداکار بھی شامل ہیں۔

لاس اینجلس آگ سال نو کے جشن کی وجہ سے لگی؟ سنسنی خیز انکشاف

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں