تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

دبئی، کرونا کی وجہ سے بے روزگار ہونے والوں کے لیے اچھی خبر

دبئی: متحدہ عرب امارات کے ایک ہیئرڈریسر نے کرونا وبا کے دوران بے روزگار ہونے والوں کے مفت بال کاٹنے کا اعلان کردیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کرونا وبا کے پھیلنے کے بعد دبئی میں قائم مختلف ملکی و غیرملکی کمپنیوں نے معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا تھا جبکہ کچھ نے تنخواہیں کم کرنے سمیت دیگر اقدامات اٹھائے تھے۔

کرونا کی وجہ سے دبئی میں مقیم غیر ملکی افراد کی بڑی تعداد کو اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑے، یہی وجہ ہے کہ اب وہ اپنے اخراجات کے حوالے سے پریشان ہیں۔

اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے دبئی میں قائم ایک حجام نے کرونا وبا کے دوران بے روزگار یا لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والی خواتین اور مردوں کے مفت بال کاٹنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: دبئی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کرونا سے متاثرہ نوجوان گرفتار، لاکھوں درہم جرمانہ عائد

اپنے اعلان میں اُن کا کہنا تھا کہ ملازمت سے محروم ہونے والوں سے بال کاٹنے، دھونے یا کسی بھی چیز کے پیسے نہیں لیے جائیں گے، ساتھ ہی خواتین کے لیے اسامیوں کا اعلان بھی کیا گیا۔

سیلون کے مینیجر کا کہنا تھا کہ ’موجودہ صورت حال کے پیش نظر ہر شخص ہی معاشی مشکل میں گھرا ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کی کسی طرح سے مدد کریں اور یہ طریقہ سب سے بہترین ہے’۔

انہوں نے لکھا کہ خاص طور پر وہ لوگ جن کی کرونا کے دوران ملازمت گئی وہ اپنے انٹرویو پر جانے سے قبل ہمارے سیلون تشریف لاسکتے ہیں جہاں اُن کو ہم بغیر کسی معاوضے کے تیار کریں گے تاکہ اُن کے روزگار کا سلسلہ دوبارہ چل سکے‘۔

مینیجر نے بتایاکہ ’ایسے لوگ اپنے ساتھ ملازمت سے نکالے جانے کا لیٹر، اپنا استعفیٰ لے کر آئیں تاکہ ہمیں اس بات کا اطمینان ہوسکے کہ وہ کہیں اور ملازمت نہیں کررہے اور پھر ہم اُن کی مدد کریں‘۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امارات کے وہ مقامی شہری جن کے کاروبار متاثر ہوئے انہیں چالیس فیصد رعایت پر سروس فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی حکومت کا ریٹائرڈ افراد کے لیے بڑا اعلان

مینیجر کا کہنا تھا کہ یہ پیکج دو مہینے کے لیے پیش کیا گیا ہے، اکتوبر کے اختتام پر اس کا اختتام ہوجائے گا اور پھر گاہکوں کو پیسے دے کر سروسز حاصل کرنا ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -