ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پاکستان کی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعتیں 21 ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعتیں اِکیس ماہ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئیں، جن میں زراعت، پیٹرولیم مصنوعات، ٹیکسٹائل، فارماسوٹیکل اوردیگراہم شعبے شامل ہیں۔

پاکستان کی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعتوں کی پیداوارمیں بتدریج اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے اور لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعتیں اِکیس ماہ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئیں۔

ان صنعتوں میں زراعت، پیٹرولیم مصنوعات، ٹیکسٹائل، فارماسوٹیکل اوردیگراہم شعبےشامل ہیں، یہ حکومت اورخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی جانب سےمعیشت کیلیے اٹھائے گئے مثبت اقدامات کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔

- Advertisement -

جنوری دوہزارچوبیس میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ انڈیکس کی شرح ایک سوبتّیس اعشاریہ چارتین فیصد رہی جو گزشتہ سال دسمبرمیں ایک سوبتّیس اعشاریہ تین نو تھی۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے بروقت اقدامات کی بدولت زراعت اورٹیکسٹائل کےشعبوں میں رواں سال بمپر فصلیں حاصل ہونےکا امکان ہے۔

نجی شعبےکیلیےقرض کی آسان دستیابی کی بدولت صنعتی شعبوں اور مجموعی معاشی ترقی میں مثبت اشارےملےہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں