جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

پاکستانی فارما سیکٹر سے بڑی خوشخبری!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پہلی بار میڈ ان پاکستان ادویات کی امریکا برآمد پر فارما کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر پاکستانی فارما سیوٹیکل سیکٹر میں کامیابی کی تفصیلات ارسال کر دیں۔

فارما کمپنی کی جانب سے پی ایس ایکس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ امریکا کیلیے نیوٹراسیوٹیکل اور ملٹی وٹامنز کی برآمدات کرنے والی پہلی پاکستانی فارما کمپنی بن گئی۔

خط میں لکھا گیا کہ عالمی معیار کے مطابق سٹی فارما کو امریکی ایف ڈی اے سے منظوری مل چکی ہے، وزن کنٹرول، بالوں کی دیکھ بھال، ذہنی امراض اور جوڑوں کے درد کی ادویات ایکسپورٹ کیں۔

- Advertisement -

کمپنی نے لکھا کہ امریکا کو انجکشن، ٹیبلٹ، سیرپ، کریم اور کیپسول کی صورت میں ایکسپورٹ کی، پاکستان سے ادویات کی پہلی شپمنٹ کیلیے ایک لاکھ 9 ہزار 500 ڈالر کی رقم موصول ہوگئی، کمپنی کو ادویات کی ایکسپورٹ سے 3 ملین ڈالر سالانہ آمدنی حاصل ہوگی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں