جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ماہم عامر نے شادی کے بعد نام تبدیل نہ کرنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیضان شیخ کی اہلیہ ماہم عامر نے شادی کے بعد نام تبدیل نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکارہ ماہم عامر نے شرکت کی اور نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

ماہم عامر نے بتایا کہ فیضان نے مجھ سے کبھی نہیں کہا کہ تم شادی کے بعد نام تبدیل کرلو، ہمارے یہاں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کہا جاتا ہے کہ اب تو نام تبدیل کرلو لیکن ایسا اسلام یا مذہب میں نہیں ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ آپ پر منحصر ہے کہ چاہیں تو اپنا نام بدل لیں، مجھے نہیں لگا کہ مجھے شادی کے بعد نام تبدیل کرنا چاہیے۔

ماہم نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ’بیٹی ہادیہ کا ب فارم بننا تھا سب نے کہا کہ اب آپ کو نام بدلنا پڑے گا ہمیں بھی لگا کہ ٹھیک ہے، ہم نے سب کچھ تیاری کرلی اور آئی ڈی کارڈ بن کر بھی آئے گا پھر پتا چلا کہ یہ ضروری نہیں تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں پھر دوبارہ گئی اور اپنا نام ماہم عامر کروایا، دو مہینے میں میرا تین مرتبہ تبدیل ہوا۔‘

ماہم عامر نے بتایا کہ ان کا پیدائشی نام عائشہ ہے لیکن یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں، غلطی سے ٹی وی پر ماہم چلا گیا تو بس جب سے ہی ماہم عامر پکارا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی کہتا بھی ہے کہ نام کیوں تبدیل نہیں کروارہیں تو فیضان خود ہی بول دیتے ہیں کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں