تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر وائرل

اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔

معروف اور خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ نے اپنی نئی تصاویر سماجی رابطے کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں، جنہیں مداحوں نے بہت زیادہ پسند کیا۔ مداحوں کی پسندیدگی کی وجہ سے یہ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

ان تصاویر میں ماہ نور بلوچ پچاس بہاریں دیکھنے کے باوجود بھی خوبرو اور جوان نظر آرہی ہیں۔

ان تصاویر میں ماہ نور بلوچ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے، ٹی شرٹ پر جو دلچسپ جملہ ’مسلز بناؤ، مسئلے نہیں‘ درج ہے، ان تصاویر کے ذریعے اداکارہ اپنی فٹنس کے حوالے سے مداحوں کو پیغام دینے کی کوشش کررہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

Loving my Daft Draft merch! @thedaftdraft

A post shared by Mahnoor Baloch (@mahnoorbaloch.official) on

ماہ نور بلوچ کی تصویریں دیکھنے کے بعد جہاں مداح ان کی تعریف کر رہے ہیں تو وہیں کچھ صارفین اداکارہ سے ان کی خوبصورتی کا راز پوچھ ر ہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ نے 14 جولائی کو اپنی پچاسویں سالگرہ منائی تھی۔

مزید پڑھیں: ماہ نور بلوچ کی زندگی کا خاص دن، تصاویر دیکھیں

ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1993 سے بطور ماڈل اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور خوبصورتی کی وجہ سے جلد ہی ڈراموں میں بھی جگہ بنائی۔

ماہ نور بلوچ نے ماڈلنگ کی دنیا میں صرف 23 سال کی عمر میں قدم رکھا،  انہوں نے اپنی اداکاری اورخوبرو نظر آنے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

Realism art by S.M Fawad at artciti #art#artgallery#homedeco#interiordesign

A post shared by Mahnoor Baloch (@mahnoorbaloch.official) on

ماڈلنگ کیریئر  کے دوران آغاز پر ہی انہیں سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی سے نشر ہونے والے معروف ڈرامہ سیریل ’ماروی‘ میں ڈیبیو کرنے کا موقع ملا، یہ اُن کی زندگی کا نیا باب ثابت ہوا جس کے بعد اداکارہ نے شہرت کی بلندیوں کو چھونے کا نیا سفر شروع کیا۔

اداکاری کے بعد ماہ نور بلوچ نے ہدایت کاری اور پروڈیکشن بھی کی اور اس میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ یاد رہے کہ ماہ نور بلوچ کی ایک صاحبزادی ہیں جن کی بیٹی بھی ہے یعنی اداکارہ نانی بھی بن چکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

Chocolate is ground from the beans of happiness 💖#Happy moments#chocolates

A post shared by Mahnoor Baloch (@mahnoorbaloch.official) on

Comments

- Advertisement -