تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کرونا ویکسین لگوائیں اور ٹی وی، ریفریجریٹر، واشنگ مشین سمیت دیگر قیمتی انعامات حاصل کریں

بھارتی ریاست مہارشٹرا کی حکومت نے کرونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کو ایل ای ڈی ٹی وی، ریفریجریٹرز دینے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاشٹرا کے شہر چندرا پور کی مقامی حکومت نے کرونا ویکسی نیشن کو یقینی بنانے اور شہریوں سے اس کا خوف ختم کرنے کے لیے منفرد اعلان کیا۔

میونسپل کارپوریشن نے اعلان کیا کہ مقامی حکومت کی جانب سے قائم کیے جانے والے سینٹرز سے کرونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے ایل ای ڈی ٹی وی، فریج، ریفریجریٹر، واشنگ مشین سمیت دیگر قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: کووڈ سے تحفظ کے لیے ویکسینیشن کتنی موثر؟ نیا ڈیٹا منظر عام پر

یہ بھی پڑھیں: 6 ماہ کے بچوں کے لیے کون سی کووڈ ویکسین محفوظ ہے؟

حکومت نے اعلان کیا کہ اس مہم کا آغاز بارہ نومبر سے ہوگا، جو 24 نومبر تک جاری رہے گی، اس دوران کرونا ویکسین کی پہلی یا دوسری ویکسین لگوانے والوں کے نام قرعہ اندازی میں شامل کیے جائیں گے، خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان 24 نومبر بدھ کی شام کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس بات کا فیصلہ کمشنر چندراپور راجیش موہت کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

انہوں نے کرونا ویکسین لگوانے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے مقامی حکومت کو اقدامات کی ہدایت کی تو محکمہ صحت کے نمائندے نے ویکسین لگوانے کے بدلے انعامات دینے کی تجویز دی تھی، جسے فوری طور پر منظور کیا گیا۔

اس آفر کے تحت پہلے خوش نصیب کو ایل ای ڈی ٹی وی، دوسرے کو ریفریجریٹر، تیسرے کو واشنگ مشین جبکہ دیگر دس شہریوں کو مکس گرینڈر بھی دیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں