پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

سیاسی بحران، وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور، بادشاہ کا مہاتیر محمد کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: ملائیشیا کے بادشاہ نے محی الدین یاسین کو ملک کا نیا وزیر اعظم بنانے کا اعلان کردیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ نے ملک میں جاری سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لیے تجربہ کار سیاست دان محی الدین یاسین کو نیا وزیراعظم نامزد کرنے کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق اگر بادشاہ مہاتیر محمد کو وزیراعظم منتخب کرتے تو وہ تیسری بار ایوان کے سربراہ مقرر ہوتے مگر وہ اس اعزاز سے محروم رہے۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر آئندہ حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا البتہ شاہی حکم نامے کے بعد اُن کا یہ خواب بھی ادھورا رہ گیا۔

مزید پڑھیں: مہاتیر محمد نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

شاہی محل سے جاری ہونے والے فرمان میں کہا گیا ہے کہ ’ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کو اس بات کا یقین ہے کہ محی الدین یاسین سیاسی کشیدگی کو ختم کریں گے اور ملک کو ترقی کی جانب لے کر جائیں گے‘۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ’ موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے کے حوالے سے یہ ایک بہترین فیصلہ ہے۔ یاسین سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی حکومت میں نائب وزیراعظم تھے اور انہیں بغیر کسی وجہ کے برخاست کر دیا گیا تھا‘۔ ملائیشیا کے نومنتخب وزیراعظم یکم مارچ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل 94 سالہ مہاتیر محمد نے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملائیشیا میں سیاسی بحران شدت اختیار کردیا تھا۔

مہاتیر محمد نے وزارتِ عظمیٰ کے ساتھ اپنی سیاسی جماعت بیراستاؤ کی سربراہی سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

ملائیشیا کی اپوزیشن جماعت (یونائیٹڈ ملانے نیشنل پارٹی) نے بھی محی الدین یاسین کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: استعفیٰ کے بعد مہاتیرمحمد کا بڑا اعلان

واضح رہے کہ سنہ 2018 میں کرپشن کے الزامات عائد ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور مہاتیر محمد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں