ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ماہرہ خان نے بیساکھی کے ساتھ چلنے کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت رکھنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے پاؤں پر لگی چوٹ کی تفصیلات مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔

حال ہی میں ماہرہ خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی تھی جس میں انہیں بیساکھی کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اداکارہ نے اس متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں جس کے باعث ان کے مداح پریشانی میں مبتلا ہوگئے تھے۔

ماہرہ خان نے آنجہانی بھارتی اداکارہ پروین بابی کا روپ دھارتے ہوئے فوٹوشوٹ کروایا جس کی کچھ جھلکیاں انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

- Advertisement -

فوٹو شوٹ کی ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ماہرہ خان نے لکھا کہ پاؤں پر چوٹ آنے کے بعد یہ میرا مشکل ترین پہلا فوٹو شوٹ تھا۔

اداکارہ کے مطابق ان کے دائیں پاؤں میں تین فریکچر ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں زیادہ حرکت نہیں کر سکتی تھی۔

آخر میں انہوں نے اپنی ٹیم کے بارے میں لکھا کہ وہ بہت پیاری اور دیکھ بھال کرنے والی تھی۔

ماہرہ خان نے بیساکھی کے ساتھ چلنے کی وجہ بتا دی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں