تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ماہرہ خان لاپتا دعا زہرہ کی جلد واپسی کیلیے دعاگو

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کراچی سے لاپتا ہونے والی 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ کی جلد گھر واپسی کے لیے دعاگو ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماہرہ خان نے لکھا کہ دل سے دعا زہرہ کے لیے دعا کرتی ہوں کہ وہ صحیح سلامت آج ہی اپنے گھر آ جائے۔

ماہرہ خان نے اپنی ٹوئٹ میں سی پی ایل سی سندھ، ترجمان پاک فوج اور پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کو مینشن کیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل کراچی کے علاقے الفلاح گولڈن ٹاؤن سے 14 سالہ لڑکی لاپتا ہے۔ اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ دعا زہرہ کو کو اغوا کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دعا گھر سے کچرا پھینکنے نکلی تھی پھر واپس نہیں آئی، مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے۔

پولیس کو تحقیقات کے دوران اہم شواہد مل گئے ہیں۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دعا زہرہ کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ وہ اپنی مرضی سے گئی ہے، دعا کے گھر کے اطراف لگے سی سی ٹی وی فوٹیج سے اہم شواہد ملے ہیں۔

فوٹیج میں دعا اپنی مرضی سے سوزوکی میں جاتی دیکھی گئی ہے۔ فوٹیج دعا کے والد کو دکھائی گئی لیکن انہوں نے کہا کہ یہ دعا نہیں کوئی اور ہے۔

Comments

- Advertisement -