منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

اہم پارٹی نے اپوزیشن سے معاملات طے پانے کی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان عوامی پارٹی نے اپوزیشن سے معاملات طے ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد پر پارلیمانی پارٹی کی مشاورت جاری ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے بی اے پی کی اپوزیشن سے معاملات طے ہونے کی تردید کردی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بی اے پی معاملات کو مشاورت کے ساتھ لیکر آگے چل رہی ہے اور عدم اعتماد کے معاملے پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اس سلسلے میں پارلیمانی پارٹی کی مشاورت جاری ہے۔

خالد مگسی کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی کو مختلف جماعتوں سے ملاقاتوں سے آگاہ کیا جائیگا اور اس کے بعد پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی اکثریت اپوزيشن کا ساتھ دینے کو تیار ہے، بی اے پی کے ایم پی ایز کی اکثریت پی ڈی ایم کو ساتھ دینے کا یقین دلا چکی ہے۔

مزید پڑھیں: نیا سیاسی بھونچال: بلوچستان عوامی پارٹی کیا کرنے جارہی ہے؟

پی ڈی ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ اور ایم کیوایم کی جانب سے اپوزیشن کا ساتھ دینے کےاعلان کا انتظار ہے، دونوں جماعتوں کے اعلان کے ساتھ ہی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد آجائےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں