تازہ ترین

مستونگ میں مسجد کے قریب خودکش دھماکا، 40 افراد شہید، 80 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں...

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

سعودی ٹریفک قوانین میں بڑی تبدیلیاں

ریاض: سعودی عرب میں ٹریفک پالیسی اور جرمانے کے طریقہ کار میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے ٹریفک خلاف ورزیوں کی پالیسی اور جرمانے وصول کرنے کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مملکت میں نئی پالیسی کے تحت ٹریفک جرمانے کی وصولی کی مقرر ہوگی اور متعینہ تاریخ کے اندر جرمانہ جمع کرنا ہوگا، مقررہ وقت پر جرمانہ جمع نہ کرانے والے کو ٹریفک کورٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ٹریفک کورٹ خلاف ورزی کرنے والے کو جرمانہ ادا کرنے کا پابند بنائے گی، یہ اقدام ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

سعودی حکومت 2016 سے ٹریفک سلامتی کے نظام کو بہتر اور مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے، ٹریفک خلاف ورزیوں سے ہونے والی اموات اور حادثات کم کرنا اہم مشن ہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت 2016 سے ٹریفک سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے باعث ٹریفک حادثات 34 فیصد کم کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -