اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی : بین الاقوامی مصور کے گھر ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان سوا کروڑ سے زائد مالیت کی کرنسی اور سونا لوٹ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈی ایچ اے فیز فائیو میں نامعلوم ملزمان بین الاقوامی مصور کے گھر کا تالا توڑ کر سوا کروڑ سے زائد مالیت کی کرنسی اور سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈی ایچ اے فیز فائیو کے اپارٹمنٹ میں نقب زنی کی بڑی واردات ہوئی ، جہاں ملزمان نے بین الاقوامی مصور ریاض رفیع کے گھر کا صفایا کر دیا۔

متاثرہ مصور ریاض رفیع نے اے آروائی نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم ملزمان گھر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے اور مجموعی طور پر کرنسی سمیت سوا کروڑ سے زائد مالیت کی چوری ہوئی۔

ریاض رفیع کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 83 لاکھ سے زائد کا 45 تولہ سونا ، 17 لاکھ روپے پاکستانی کے ڈالر اور 7 لاکھ روپے پاکستانی کے پاونڈ لوٹے۔

انھوں نے کہا کہ ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے کیش چیک بک اے ٹی ایم کارڈ بھی لوٹ کر لے گئے جبکہ نقب زنی کے دوران لاکھوں مالیت کی چار قیمتی گھڑیاں بھی چوری ہوئی۔

متاثرہ مصور ریاض رفیع نے بتایا کہ میں بین الاقوامی آرٹسٹ ہوں،گھر پر بیوی اور والدہ کا زیور رکھا ہوا تھا، بیش قیمت گھڑیاں تھی ،جن کی قیمت نہیں لگا سکتا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں