تازہ ترین

میجرطلحہ شہید کے والد نے بھی جھوٹا پروپیگنڈا مسترد کردیا

لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر طلحہ کے والد نے بھی پی ٹی آئی کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا مسترد کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر طلحہ کے والد نے بھی جیو نیوز پر صدر علوی سے متعلق کیا گیا جھوٹا پروپیگنڈا مسترد کردیا ہے۔

شہید میجر طلحہ کے والد نے صدر مملکت اور پی ٹی آئی کے خلاف کیے جانے والے جھوٹے پروپیگنڈے کی بھرپور الفاظ میں شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت یا سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق ان سے منسوب باتوں میں کچھ نہیں۔

شہید کے والد کا کہنا تھا کہ اس وقت ایسے جذبات تھے، ہمیں تو یہ بھی علم نہیں کون آیا کون نہیں۔ غم کی کیفیت میں یہ تمام چیزیں ہمارے لئے متعلقہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نہ کوئی ایسی بات ہے نہ ہی علم ہے۔ تعزیت کے لیے جو بھی آئے گا خیر مقدم کریں گے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان شہید کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی رہائشگاہ پہنچے اور شہید کے صاحبزادے کیپٹن احمد سمیت اہلخانہ سے تعزیت کی۔

واضح رہے عمران خان اور پی ٹی آئی کو فوج مخالف ثابت کرنے کے لئے بنایا گیا ن لیگ کا اسٹرٹیجک میڈیا سیل فعال کردیا گیا ہے۔

دو ماہ قبل اے آر وائی نیوز کی جانب سے آن ایئر کی گئی خبر درست ثابت ہوئی، حکومتی میڈیا سیل کا پہلا کام عمران خان اور پی ٹی آئی کو فوج مخالف ثابت کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو فوج مخالف ثابت کرنے کا گھناؤنہ منصوبہ ناکام، کردار سامنے آگئے

سانحہ لسبیلہ میں شہید اعلیٰ فوجی افسران کی شہادتوں کو لیکر اس میڈیا سیل کے ذریعے پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف منظم مہم شروع کی گئی جبکہ صدر پاکستان کے خلاف بھی فوج کی حالیہ شہادتوں کے بعد منفی پروپیگنڈا شروع کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -