پیر, اپریل 14, 2025
اشتہار

ملائکہ اروڑا کے وارنٹ گرفتاری جاری، وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف ڈانسر و اداکارہ ملائکہ اروڑا کے ممبئی کی عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی کی مجسٹریٹ عدالت نے ملائکہ اروڑا کے خلاف سیف علی خان 2012ء ہوٹل حملہ کیس میں بطور گواہ مسلسل غیر حاضری پر قابلِ ضمانت وارنٹ دوبارہ جاری کردیئے ہیں۔

ممبئی کی مجسٹریٹ عدالت نے گزشتہ روز 2012ء ہوٹل حملہ کیس میں سیف علی خان کے خلاف مقدمے میں بطور گواہ مسلسل غیر حاضری پر ملائکہ اور دیگر کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔

عدالت کی جانب سے رواں ماہ کے اختتام تک قابلِ ضمانت وارنٹ کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز سیف علی خان سمیت تمام ملزمان نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی، عدالت کی جانب سے درخواست کو منظور کرلیا گیا تھا۔

ملائکہ کو پہلے بھی عدالت میں پیش ہونا تھا مگر وہ غیر حاضر رہیں، جس پر عدالت نے ملائکہ کے خلاف 5 ہزار روپے کے قابلِ ضمانت وارنٹ دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ ملائیکہ کے خلاف 15 مارچ کو بھی قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔

اداکارہ کی بہن و اداکارہ امریتا اروڑا کے ساتھ ساتھ ایک اور دوست فرخ واڈیا کے بھی 5 ہزار روپے کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔

اس سے قبل ارجن کپور سے علیحدگی کے بعد ملائکہ نے اُن خواتین کو مشورہ دیا تھا جو پہلے سے شادی شدہ ہیں یا پھر شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اپنی شرائط پر زندگی گزارنے والی ملائکہ نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ شادی کے بعد بھی اپنی شناخت کو برقرار رکھیں۔ ان کا خیال ہے کہ خواتین کو شادی کے بعد اپنے مالی معاملات کو الگ رکھنا چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ ’خود کو آزاد رکھو۔ جو تیرا ہے وہ تیرا ہے اور جو میرا ہے وہ میرا ہے۔ میرا مطلب ہے جب آپ کی شادی ہوتی ہے یا آپ کسی کے ساتھ ہوتے ہیں تو آپ داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسی صورتحال کو کم کرنے کی کوشش کریں‘۔

ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کا علیحدگی کے بعد پہلی بار آمنا سامنا، گفتگو کی ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ آپ مل کر کام کر رہے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اپنی پوری شناخت کو ترک کر دیں اور کسی اور کو اپنا لیں لہٰذا مجھے لگتا ہے کہ آپ کم سے کم یہ کر سکتے ہیں کہ آپ اپنے بینک اکاؤنٹ پر انحصار کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں