جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’ارجن نے جو کچھ کہا ہے وہ۔۔۔‘: ملائکہ اروڑا نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا نے بالآخر اداکار ارجن کپور کے علیحدگی کے اعلان کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے اہم بیان دے دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان علیحدگی کی افواہیں پچھلے کچھ مہینوں سے گردش کر رہی تھیں لیکن ان کی تصدیق اس سال دیوالی پارٹی کے دوران اداکار نے یہ کہہ کر کی کہ ’میں اب سنگل‘ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ملائکہ اروڑا کا شادی شدہ خواتین کو مشورہ

- Advertisement -

والد کی وفات جیسے نقصان سے گزرتے ہوئے بالی وڈ اداکارہ نے علیحدگی کے بارے میں بالآخر خاموشی اختیار کی، تاہم اب انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنا مؤقف بھی سامنے رکھا ہے۔

ملائکہ اروڑا نے کہا کہ میں ایک نجی شخصیت ہوں اور میری زندگی کے کچھ ایسے پہلو بھی ہیں جو میں سب کے سامنے وضاحت نہیں کرنا چاہتی۔

وہ کہتی ہیں کہ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے کیلیے کبھی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا انتخاب نہیں کروں گی لہٰذا ارجن نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ مکمل طور پر ان کا اختیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ یہ مختلف وجوہات کی بنا پر بہت مشکل سال رہا، میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب اس سال میں جو کچھ ہوا اس سے آگے بڑھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نئے سال اور اپنی زندگی میں ایک نئی شروعات کیلیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا 2018 سے ایک دوسرے کے قریبی دوست تھے۔ اداکارہ نے سابق شوہر ارباز خان سے طلاق کے فوراً بعد اداکار کے ساتھ زندگی گزارنا شروع کر دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں