تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ملالہ یوسف زئی کی 6 سال بعد پاکستان آمد

اسلام آباد : نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اہلِ خانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں جہاں وہ وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی 6 برس بعد نجی ایئرلائن کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں، ان کی آمد پر بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے۔

ملالہ یوسف زئی 4 دن تک اسلام آباد میں قیام کریں گی جہاں وہ اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی اور ملالہ یوسف زئی میٹ دی ملالہ سمینارسے خطاب بھی کریں گی۔

امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے کے علاوہ متعدد ایوارڈ حاصل کرنے والی 20 سالہ ملالہ اس وقت برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں۔

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو گزشتہ سال اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے انہیں سفیر برائے امن مقرر کیا تھا۔

امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی 12 جولائی 1997 کو سوات کے علاقے مینگورہ میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم سوات میں ہی حاصل کی۔

ملالہ یوسف زئی کو 2012 میں سوات میں اسکول سے واپسی پرحملہ کرکے زخمی کیا گیا تھا اس وقت ان کی عمر صرف 15 سال تھی۔ ملالہ یوسف زئی کو ابتدائی طورپرپاکستان میں ہی طبی امداد دی گئی تھی تاہم بعد میں انہیں برطانیہ کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 26 نومبرکو نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے نام سے اسپین میں ایک پارک منسوب کیا گیا تھا، پارک ملالہ کی علم دوستی اور بچیوں کے لیے تعلیمی میدان میں کی گئی خدمات کے اعتراف میں ان کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 3 سال تک دنیا کی بااثرترین شخصیات کی فہرست میں شامل رہیں جبکہ ان کو کینیڈا کی اعزازی شہریت بھی دی گئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -