12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاک انگلینڈ مقابلہ: ’کل میرا آخری میچ ہو سکتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا میچ انگلینڈ کے لیے ان کا آخری میچ ہو سکتا ہے۔

اوپنر نے کہا کہ ہفتہ کو پاکستان کے خلاف میچ ان کے ون ڈے کیریئر کا آخری میچ ہو سکتا ہے۔ دفاعی چیمپئن انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے جب کہ پاکستان کو 284 رنز کے بڑے مارجن سے یہ میچ جیت کر اگلے مرحلے کے لیے جگہ بنانے کا چیلنج درپیش ہے۔

جوس بٹلر کی قیادت میں انگلینڈ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد اب وہ پاکستان میں ہونے والی 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں اپنی جگہ کو محفوظ بنانے کے لیے ٹاپ ایٹ میں جگہ بنانے کے لیے کھیل رہا ہے۔

- Advertisement -

ICC Cricket World Cup 2023 - England v Netherlands

اس شکست نے 50 اوورز کی ٹیم کی مکمل بحالی کے مطالبات کو جنم دیا ہے اور مالان جانتے ہیں کہ وہ عمر کے لحاظ سے مزید ٹیم کا حصہ نہیں رہ سکتے حالانکہ وہ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے بہترین بلے باز رہے ہیں۔

ایڈن گارڈنز کولکتہ میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میرا اندازہ ہے کہ میں اس ٹیم میں دوسرے سب سے زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے ایک منفرد صورتحال میں ہوں، میں نہیں جانتا کہ میرا مستقبل کیا ہے چاہے یہ میری پسند ہو گی یا ٹیم کی پسند۔

ان کا کہنا تھا کہ کل میرے لیے انگلینڈ کے لیے کرکٹ کا آخری میچ ہو سکتا ہے اور یہ ایک اور سفر کا آغاز بھی ہو سکتا ہے کون جانتا ہے؟ ہمیں تب ہی پتہ چلے گا جب دھول اڑے گی۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ ولی ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

انگلینڈ کے تیز گیند باز ڈیوڈ ولی نے بدھ کو کہا کہ وہ قومی سنٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہونے کے بعد ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں