جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

پاکستان سے ملائیشیا جانے والوں کی بڑی مشکل آسان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملائیشیا کی نجی ایئرلائن نے کراچی کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا، ،نجی فضائی کمپنی کراچی کیلئے ہفتہ وار 3پروازیں آپریٹ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ہوا بازی کی صنعت کیلئے ایک اور اچھی خبر آگئی ، ملائیشیا کی نجی فضائی کمپنی (باتک ایئر)کا کراچی کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا۔

پہلی پرواز کو الالمپورسے شام ساڑھے 7بجے کراچی پہنچے گی، ملائیشیا کی نجی کمپنی (باتک ایئر)کے طیارے کو واٹر سلوٹ پیش کیا جائے گا۔

- Advertisement -

اس موقع پر ملائیشیا کے قونصل جنرل اورسول ایوی ایشن کے افسران مسافروں کا استقبال کریں گے۔

نجی فضائی کمپنی کراچی کیلئے ہفتہ وار 3پروازیں آپریٹ کرے گی اور ایئر بس 320 طیارے استعمال ہوں گے۔

فضائی آپریشن شروع ہونے سے مسافروں کوسفری سہولت،سیاحت کو فروغ اورملک کو زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں