تازہ ترین

ملائیشیا انتخابات: مہاتیر محمد واضح‌ اکثریت سے کامیاب

کوالالمپور: ملائیشیا کے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی کرنے والے دنیا کے سب سے عمر رسیدہ سیاست دان مہاتیر محمد نے 92 سال کی عمر میں حیران کن طور کامیابی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں عام انتخابات ہوئے جہاں ملائیشیا کے موجودہ وزیر اعظم نجیب رزاق کے اتحادی جماعتوں کو ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ملٹی بلین ڈالر اسکینڈل کی وجہ سے عواممی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا اور حیران کن طور پر دنیا کے سب سے عمر رسیدہ سیاست دان 92 سالہ سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے فتح اپنے نام کرلی۔

واضح رہے کہ ملائیشیا میں طویل ترین عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے مہاتیر محمد نے سن دو ہزار سولہ میں حکمران اتحادی جماعت ’بی این‘ پر کرپشن کے الزامات لگنے کے بعد علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

مہاتیر محمد کی اس تاریخی فتح نے ملیئشیا کی موجودہ حکمران جماعت بی این اور اس کے اتحادیوں کو باہر کردیا ہے جو سنہ 1957 سے ملک پر حکومت کررہی تھی۔

عام انتخابات میں مہاتیر محمد کی کامیابی کے بعد سابق وزیر اعظم کے حامیوں نے پورے میں ملک میں مہاتیر محمد کی فتح کا جشن منایا۔

ملائیشیا کے مستعفی ہونے والے وزیر اعظم نجیب رزاق کا کہنا تھا کہ ’وہ عوام کے اس فیصلے کو قبول کرتے ہیں‘۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں کوئی جماعت اکیلے الیکشن نہیں جیت سکتی، لہذا ملائیشیا میں کون حکومت تشکیل دے گا اس کا فیصلہ بادشاہ کریں گے۔

مہاتیر محمد نے الیکشن میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’جی جی میں ابھی زندہ ہوں، میں انتقامی سیاست کا قائل نہیں اور ملک میں قانون کی بحالی چاہتا ہوں۔


ملائیشیا میں عام انتخابات، اپوزیشن جماعتوں نے میدان مار لیا


ان کا کہنا تھا کہ یہی ہماری اولین ترجیح ہے، اور خطے کی بقا وسلامتی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، علاوہ ازیں ملائیشیا میں ہونے والے عام انتخابات میں 14اعشاریہ9 ملین رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن ملائیشیا کے مطابق مہاتیر محمد اور ان کے اتحادی ایک سو پندرہ نشستیں لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ حکمراں جماعت اناسی نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر رہی، علاوہ ازیں جیت پر مہاتیر محمد اور ان کے اتحادی جماعت ایک دوسرے کو مبارک باد دے رہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -