تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

قدرت کا شاہکار، خوبصورت ترین مکڑی دریافت

سڈنی: امریکی ماہرین نے خوبصورت ترین مکڑی دریافت کرلی جو مور کی طرح رنگ برنگی ہے  اوراُسی کی طرح ڈانس کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

نیشنل جیوگرافک کی جانب سے مکڑی کو ’مور‘ کا نام دیا گیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مکڑی خوبصورت رنگوں کی حامل اور ڈانس کرنے کی خداداد صلاحیتیں رکھتی ہے۔

وہ اپنے پیروں ، ڈنک ہلا کر مختلف انداز سے ڈانس بھی کرتی ہے جبکہ اس کی رفتار عام مکڑیوں سے کئی گنا زیادہ ہے۔

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کی پروفیسر میڈلائن گیرارڈ اور اُن کی ٹیم نے سڈنی سے اس مکڑی کو دریافت کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مکڑی ایک عمارت کی تعمیر کے دوران انہیں نظر آئی۔

مزید پڑھیں: انسانی گوشت گلا دینے والی زہریلی مکڑی دریافت

ماہرین نے مکڑی کے بارے میں مزید تحقیق کے لیے اُسے ایک ڈبے میں بند کیا، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ میل ہے جس کی مخالف جنس کی مکڑی اتنی خوبصورت نہیں ہے۔

مور نسل قرار دی جانے مکڑی کا نر زندگی میں ایک بار ہی تولیدی عمل کرتا ہے جس کے بعد مادہ انڈے دیتی ہے جن میں سے 25 فیصد بچے نکلتے ہیں اور اُن میں سے بھی چند ہی بڑے ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -