اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سانحہ سیالکوٹ: سری لنکن شہری کو بچانے والے ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم نے سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن شہری کوبچانے والے ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن شہری کوبچانےوالےملک عدنان کوگواہ بنانےکافیصلہ کرلیا گیا ، اس حوالے سے پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم نے تفتیشی افسر کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

ذرائع پراسکیوشن کا کہنا ہے کہ ملک عدنان کو گواہوں کی فہرست میں شامل کیا جائے اور مقدمے کا چالان جنوری کے پہلے ہفتے پراسکیوشن میں جمع کروایا جائے گا۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا ہے کہ چالان میں ویڈیوز ،شواہداوراہم دستاویزات شامل ہوں گی۔

دوسری جانب سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کیس میں 33ملزمان کوریمانڈکیلئے اےٹی سی خصوصی عدالت میں پہنچادیا گیا ہے ، اس موقع پر پولیس کی طرف سےسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ 52ملزمان پہلے ہی جسمانی ریمانڈپرپولیس کی حراست میں ہیں۔

گذشتہ روز پنجاب کے وزیرقانون راجہ بشارت نے کہا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار ہونے والے کسی بھی ملزم کو ضمانت پر رہائی نہیں ملی مگر 62 افراد کو عدم ثبوت کی بنیاد پر رہا کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں واقع لیدر فیکٹری میں کام کرنے والے غیرملکی مینیجر پریانتھا کو ملازمین نے توہین مذہب کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا اور پھر لاش کو چوک پر نذر آتش کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں