تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکی ڈالر اچانک 25 روپے کیوں سستا ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

کراچی : پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے ڈالر کی قیمت میں کمی کی بڑی وجہ بتاتے ہوئے کہا کمرشل بینک کافی عرصے سے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خرید رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی بڑی کامیابی ہے۔

ڈالر گرنے کی بڑی وجہ اسحاق ڈار کے بینکوں کو دیئےگئے احکامات ہیں، کمرشل بینک کافی عرصے سے اوپن مارکیٹ سے ڈالر خرید رہے تھے۔

ملک بوستان نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 کا ہوا تو اسحاق ڈار نے مجھ سے رابطہ کیا،اسحاق ڈار کو بتایا کہ کمرشل بینک کریڈٹ کارڈز کے لئے ڈالر خرید رہے ہیںِ، بروقت فیصلوں پر اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک کو مبارکباد دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ہولڈ یا سٹہ بازی کرنا چاہتے ہیں ان کو نہیں ملے گا، جب ہمارے فارن ایکسچینج بڑھ جائیں گے تو ساری پابندیاں ہٹادیں گے۔

چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن نے کہا کہ مشکل حالات ہیں اس وقت ہر آدمی کو ایک ایک ڈالر سوچ سمجھ کر خرچ کرنا ہے، میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں اور ان کا تعاون ہمارے ساتھ رہا اورغیر ضروری ڈالر انھوں نے نہ خریدا تو انشاء اللہ انٹر بینک میں بھی ڈالر کا ریٹ گرے گا۔

ملک بوستان کا کہناتھا کہ انٹر بینک کا ریٹ اس وقت بہت زیادہ ہے، اس سے پہلے پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جائے، غیر ضروری چیزیں نہیں خریدنی۔

انھوں نے کہا کہ سری لنکا کو جب ڈیفالٹ کیا تھا تو 325 سے کم ہوکر 295 آگیا اب انھوں نے سیکھ لیا ہے اپنے ملک کو بچانا ہے۔

چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی اور معیشت کا مسئلہ ہے ، سیاستدانوں سے بھی میں درخواست کروں گاوہ بیٹھ کر مذاکرات کریں ، پاکستان کی سیاست مستحکم ہوگئی تو معیشت بھی مستحکم ہوگی اور پاکستان بھی مستحکم ہوگا۔

Comments

- Advertisement -