اشتہار

پاکستان کے لوگ خود اپنے آپ سے بھی سچے نہیں! ملک رضا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ملک رضا کا کہنا ہے کہ میں نے ماضی میں لوگوں کے رویے کی وجہ سے پاکستان چھوڑا تھا۔

ملک رضا نے کہا کہ میرے خیال میں دنیا میں سب سے زیادہ جھوٹ اگر کہیں بولا جاتا ہے تو وہ پاکستان میں بولا جاتا ہے اور ہمارے ملک کے لوگ خود اپنے آپ سے بھی سچے نہیں ہیں۔

انھوں نے زندگی میں ایک بڑے پچھتاوے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 1997 میں ترکی چلے گئے تھے، لیکن شادی کے لیے واپس آنا پڑا، اب سوچتا ہوں کہ پاکستان واپس نہیں آنا چاہیے تھا۔ اسی بات کا انہیں بہت زیادہ افسوس ہے۔

- Advertisement -

پاکستانی اداکار نے انکشاف کیا کہ انھیں پاکستان ان خاتون کی محبت کھینچ لائی جن سے یہ شادی کرنا چاہتے تھے جو اب ان کی بیوی اور ان کے چار بچوں کی ماں ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر بھوک، افلاس اور عورت نہ ہوتو کوئی بھی شخص گھر سے نہ نکلے لوگ انہیں کی وجہ سے گھر سے نکلتے ہیں اور یہ ایک ایک کڑوا سچ ہے۔

ملک رضا پاکستانی ڈراموں اور فلم کے ایک باصلاحیت اداکار تصور کیے جاتے ہیں۔ وہ گزشتہ کئی سالوں سے میڈیا انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں پیار کے صدقے، فریاد، خدا اور محبت 2، بےشرم، ایسی ہے تنہائی، نوروز اور پری زاد جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

رضا ایک منجھے ہوئے اداکار اور مشکل کرداروں کو نبھانے کا ہنر جانتے ہیں۔ وہ ان دنوں نجی چینل کے ڈرامہ سیریل جھوک سرکار میں جلوہ گر ہیں جہاں مداح ان کی شاندار اداکاری کی تعریف کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں