The news is by your side.

Advertisement

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زمینوں پر قبضے میں ادارے کے افسران ملوث نکلے

کراچی : کراچی میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زمینوں پر قبضے میں ادارے کے افسران ملوث نکلے، وزیر بلدیات ناصر شاہ کے احکامات پر تحقیقاتی رپورٹ موصول ہونے پر چار افسران کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اسکیم تیسر ٹاؤن اور ملیر ہاؤسنگ اسکیم کی چھ سوایکڑ اراضی پر قبضہ ہے، اس سلسلے میں وزیربلدیات ناصرشاہ کے احکامات پر تحقیقات کی گئی ، جس میں ایم ڈی اے زمینوں پر قبضے میں ادارے کے افسران ملوث پائے گئے۔

تحقیقات رپورٹ موصول ہونے پر چار افسران کو معطل کردیا گیا، رپورٹ میں کہا گیا کہ ، افسران نے الاٹیز کی 600 ایکڑ زمین ٹھکانے لگانے کی کوشش کی۔

جس کے بعد وزیربلدیات سندھ کے حکم پر 4ایم ڈی اےافسران کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے ایم ڈی اے کے مزید افسران کیخلاف ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔

خیال رہے گذشتہ سال دسمبر میں سپریم کورٹ نے کراچی کے مختلف معاملات پر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے سندھ بھر میں سرکاری زمینوں پر قبضہ ختم کرانے کی ہدایت کی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں