منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

شہری کو اغوا کے بعد جلا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے ضلع غربی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ایک شہری کو اغوا کے بعد بے دردی سے جلا دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ایک شہری خیر محمد کو اغوا کیا گیا تھا، جس پر اغوا کاروں نے شدید تشدد کیا اور پھر اسے آگ لگا کر قبرستان میں پھینک دیا۔

پولیس حکام نے اس واقعے کے حوالے سے کہا ہے کہ شہری پر جلائے جانے سے قبل تشدد بھی کیا گیا، واقعے کی اطلاع مقامی لوگوں نے دی تھی جنھوں نے پہلے قبرستان میں آگ دیکھی تو جا کر دیکھا کہ آگ ایک شخص کو لگی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوعے پر پہنچی، وہاں سے ایک نوجوان کی جھلسی ہوئی لاش ملی، لاش کے قریب جلی ہوئی نقدی اور شناختی کارڈ بھی ملا۔

پولیس کے مطابق شناختی کارڈ اورنگی ٹاؤن راجہ تنویر کالونی کے رہائشی خیر محمد کا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم ایک بار پھر جائے وقوعہ کا دورہ کرے گی، اور شواہد اکٹھے کیے جائیں گے۔

کراچی : باپ کے قتل میں ملوث بیٹا ڈرامائی انداز میں گرفتار

یاد رہے کہ چند دن قبل کراچی کے علاقے کلفٹن شیریں جناح کالونی میں بھی قتل کا ایک سفاک واقعہ پیش آیا تھا، ایک بیٹے نے اپنے 80 سالہ باپ کو قتل کر دیا تھا اور پھر خود ہی تھانے پہنچ کر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا، لیکن پولیس کی ابتدائی تفتیش کے آگے زیادہ دیر تک اپنے جھوٹ پر قائم نہ رہ سکا اور سچ اگل دیا۔

معلوم ہوا تھا کہ ملزم یاسر پسند کی شادی کرنا چاہ رہا تھا لیکن والد شہزاد راضی نہیں تھا، گھر فروخت کرنے کے حوالے سے بھی دونوں میں تنازع چل رہا تھا، بیٹے نے اس پر اپنے باپ کو جان سے مار دیا، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی اس کی ہوشیاری پکڑ لی، اور باپ کے قتل کے الزام میں اسے گرفتار کر لیا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں