اشتہار

شہری نے پانچویں منزل سے گرنے والے کمسن بچے کو بچالیا

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں ایک رہائشی عمارت کی پانچویں منزل سے دو سالہ بچہ گر گیا جسے موقع پر پہنچ کر ایک شہری نے بچالیا۔

انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری کی گاڑی پارک کرنے کے دوران بچے پر نظر پڑتی ہے جو گھر کی کھڑکی میں لٹکا ہوا ہے۔

شہری اس دوران فون پر بات کر رہا تھا لیکن وہ بغیر دیر کیے رہائشی عمارت کے نیچے بچے کو بچانے کے لیے پہنچ گیا۔

- Advertisement -

بچہ پانچویں منزل سے تقریباً 50 فٹ کی اونچائی سے گرا جسے شہری نے زمین پر گرنے سے پہلے ہی جھپٹ لیا۔ بچے کو پکڑنے کے لیے شہری نے اپنا موبائل فون زمین پر پھینک دیا۔

https://twitter.com/zlj517/status/1550492805310558208?s=20&t=vSDxjZ-7ClLH_0JjXyFbEw

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو خوب شیئر کیا جا رہا ہے اور صارفین شہری کو ’ہیرو‘ قرار دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں