تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کروڑوں کی گاڑی اور بہت کچھ، شہری کی حکومت سے جعل سازی بےنقاب

واشنگٹن: امریکا میں جعل سازی کے ذریعے حکومت سے کورونا ریلیف فنڈ حاصل کرنے والے شہری کو 9 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے وبائی صورت حال کے پیش نظر تاجروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے لون پروگرام کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور رقم کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اسی ضمن میں شہری نے خود کو کسی کمپنی کا مالک ظاہر کرکے لون حاصل کیا اور اسی رقم سے قیمتی گاڑی، گھڑیاں اور دیگر مہنگی اشیا خرید لایا، حقائق سامنے آنے پر ملزم کو 9 سال جیل کی سزا ہوئی۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مذکورہ شخص تاجر ہی نہیں ہے اور جس کمپنی کا ذکر کیا اس کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں تھا، دراصل اس نے جھوٹ بول کر تقریباً 1.6 ملین ڈالر خصوصی ریلیف پروگرام سے حاصل کیا۔

لی پرنس نامی 30 سالہ شہری نے فراڈ کا اعتراف کرلیا، اس نے یہ بھی جھوٹ بولا تھا کہ وہ ماہانہ بنیاد پر تقریباً 3 لاکھ ڈالر تنخواہوں کی مد میں ملازمین کو دیتا ہے۔

ملزم نے خصوصی پروگرام میں درخواست دائر کی تھی کورونا کے باعث کاروبار متاثر ہوا ہے، کمپنی کی سرگرمیوں کو معمول پر لانے کے لیے قرض کی صورت رقم درکار ہے جس کے بعد لون کی منظوری ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -