تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ویکسین نہیں لگوانی، شہری درخت پر چڑھ گیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں شہری کورونا ویکسین لگوانے سے بچنے کے لیے درخت پر چڑھ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں ایک 40 سالہ شخص کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے سے بچنے کے لیے درخت پر چڑھ گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موتول درخت پر بیٹھا ہوا اور محکمہ صحت کا عملہ اسے نیچے اترنے کا کہہ رہا ہے لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوا۔

بھارتی شہری اپنی ضد پر اڑا رہا ار محکمہ صحت کے عملے کو مایوس ہی واپس لوٹنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موتوول اس سے پہلے بھی ویکسین لگوانے سے بچنے کے لیے مختلف حربے آزما کر بچتا رہا ہے اس کو کسی نے ویکسین سے متعلق ڈرایا تھا اس کے بعد سے یہ ویکسین لگوانے سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اس سے قبل بھی ایک معمر خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو ویکسین لگوانے سے بچنے کے لیے کمرے میں ڈرم کے پیچھے چھپ گئی تھیں۔

محکمہ صحت ٹیم کی ایک خاتون آگے بڑھی اور معمر خاتون سے کہا کہ ویکسین لگانے نہیں آئے ہیں بس آپ سے بات کرنی ہے جس کے بعد وہ ڈرم کے پیچھے سے نکل کر باہر آگئیں۔

Comments

- Advertisement -