تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جاپان، چلتی ٹرین میں‌ دہشت گردی کا واقعہ

ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت میں چاقو بردار شخص نے ٹرین میں داخل ہوکر 15 شہریوں کو زخمی کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوکیو میں آج صبح اسٹیشن سے روانہ ہونے والی ٹرین میں سوار ایک مسافر نے اچانک چاقو نکال کر مسافروں کو ہراساں کیا۔

روکنے پر اُس نے مسافروں پر چاقو سے حملہ کیا، جس میں 15 افراد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے مسافروں کو ہنگامی طبی امداد دی گئی اور اسٹیشن پہنچتے ہی انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو حراست میں لیا، جس کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی البتہ اُس کی عمر 20 سال بتائی گئی ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے ٹرین کے ڈبے میں دھواں چھوڑنے والا مادہ پھینکا اور ٹرین کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 1 مسافر کی عمر 80 سال ہے، جو واقعے کی وجہ سے ہوش میں نہیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -