بھارت میں انتہاپسند شخص نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان میں خوشی منانے پر اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں ایشان میا نامی شخص نے 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف پاکستانی فتح کا جشن منانے والی اہلیہ اور سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اہلیہ رابعیہ شمسی اور اس کے اہل خانہ نے بھارت کی شکست اور پاکستان کی فتح پر پٹاخے پھوڑے اور واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگائے۔
مقدمہ ضلع رام پور کے گنجی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ ایس پی انکت مٹال کا کہنا ہے کہ بھارتی شکست کا مذاق اڑانے کی شکایت پر شہری نے اپنی اہلیہ اور سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کر وایا ہے۔
اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے تفتیس شروع کر دی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
اس سے قبل راجستھان میں مسلمان خاتون ٹیچر کو پاکستانی جیت کا جشن منانا مہنگا پڑ گیا تھا۔ خاتون ٹیچر نفیسہ عطاری نے اپنے اسٹیٹس پر میچ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘ہم جیت گئے’ جس پر اسکول انتظامیہ نے مسلمان ٹیچر کو نوکری سے فارغ کردیا۔