تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بن بلائے مہمان کی دکان میں انٹری، کارپیٹر کے ہوش اڑ گئے

کینبرا : فرنیچر کی دکان میں دنیا کے خطرناک ترین پرندے کو دیکھ کر کارپینٹر دنگ رہ گیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

آسٹریلیا جیسے ممالک اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس میں کوئی جانور یا پرندہ دکان اور گھر میں بن بلایا مہمان بن کر آجاتا ہے اور اکثر بیشتر خطرناک جانور بھی دورہ کرنے چلے آتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ کے شمالی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک کارپینٹر فرنچیر کی دکان میں دنیا کے خطرناک ترین دیوقامت پرندے کو دیکھ کر دنگ رہ گیا۔

کاسووریز نامی پرندہ شرمیلے مزاج کے باوجود دنیا کا خطرناک ترین پرندہ قرار دیا جاتا ہے، جو 1.8 میٹر تک لمبا اور 70 کلوگرام تک وزنی ہوتا ہے۔

کاسووریز کے پنجے 10 سینٹی میٹر تک لمبے ہوتے ہیں جس کی مدد سے یہ پرندہ اپنے مقابل انتہائی طاقت کیساتھ کک (لات) مارتا ہے۔

ٹونی نامی شخص اپنے دو دوستوں کے ہمراہ فرنیچر کی دکان میں داخل ہوئے تو حیران رہ گئے کہ کاسووریز ان کی موجود ہے ان کے ساتھ موجود ایک شخص نے پرندے کو نہیں دیکھا جب کہ دوسرا شخص جو پیشے سے فوٹوگرافر بھی تھا نے پرندے کی تصویر اپنے کیمرے میں محفوظ کرلی۔

Comments

- Advertisement -