تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دبئی: جھگڑے کے دوران رومال کا استعمال، غیرملکی شہری کو سزائے موت

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی عدالت نے رومال سے گلا دبا کر قتل کرنے والے غیر ملکی شہری کو موت کی سزا سنادی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی میں نوکری کی غرض سے آئے دو رشتے داروں میں سے ایک نے معمولی جھگڑے کے بعد اپنے رشتے دار کا کپڑے سے گلا دبایا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتول اور قاتل کا آپس میں خونی رشتہ ہے اور دونوں چھ ماہ قبل ملازمت کے لیے دبئی سے ابوظہبی پہنچے تھے۔

حراست میں لیے جانے والے شخص نے پولیس کو بتایا کہ ’ہم دونوں کے درمیان ایک بات پر جھگڑا ہوگیا تھا جس کے بعد میں نے مقتول کے بھائی کو فون کیا اور مسئلے کا حل تلاش کرنے کا مشورہ مانگا‘۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: پاکستانی شہری کا سر قلم

غیرملکی شہری کا کہنا تھا کہ جب مقتول کو میری اور بھائی کی ملاقات کا علم ہوا تو وہ میرے پاس آیا اور جھگڑا شروع کر دیا پھر کچھ دیر بعد وہ کمرے سے اپنا سامان اٹھا کر بھی لے گیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ ’مجھے اندازہ نہیں کہ میرے کزن کی موت کس طرح سے واقع ہوئی البتہ اُس سے قبل ہم دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے دوران میں نے گلے پر کپڑا باندھ کر زور سے کھینچا تھا‘۔

عدالت نے مجرم کو غلط طریقے سے لڑنے اور قاتلانہ حملے کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی۔

Comments

- Advertisement -