ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

داماد نے ساس اور بہنوئی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں داماد نے ساس اور بہنوئی کو قتل کرکے گھر کو آگ لگانے کے بعد خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے امراوتی ضلع کے بینوڈا گاؤں میں پیش آیا جہاں بیوی کو واپس بھیجنے سے انکار پر ایک شخص نے ساس اور بہنوئی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم اشیش ٹھاکرے نے قتل کے بعد گھر کو آگ لگائی اور خود بھی اس میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

- Advertisement -

گھر میں آگ لگنے کی اطلاع مقامی لوگوں نے پولیس کو دی، پولیس اور فائر بریگیڈ حکام موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کے بعد تین جھلسی ہوئی لاشیں برآمد کیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل کی واردات گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ٹھاکرے نے چند ماہ قبل بیوی لتا بھوندے سے شادی کی تھی، کچھ عرصہ قبل خاتون نے اسے شراب نوشی اور گھریلو تشدد کا الزام لگا کر چھوڑ دیا تھا۔

شوہر نے بیوی کو بھیجنے کے لیے ساس اور بہنوئی سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے بیٹی کو بھیجنے سے انکار کردیا۔

بعدازاں ٹھاکرے نے بہنوئی کو دھمکی دی کہ وہ بہن کو واپس بھیج دے جب بیوی کو نہ بھیجا گیا وہ تیز دھار آلے سمیت دوست کی موٹرسائیکل پر سسرال پہنچا اور ساس، بہنوئی کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل اور خودکشی کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں