ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نوجوان کے خودکشی نوٹ میں درج ’خفیہ کوڈ‘ نے پولیس کی بڑی مشکل کیسے حل کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں پولیس نے 12 دسمبر 2023 کو لاپتا ہونے والی نوجوان لڑکی کی لاش جنگل سے برآمد کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 سالہ وشنوی کو مبینہ طور پر اس کے بوائے فرینڈ ویبھو برنگلے نے تعلقات توڑنے پر قتل کیا تھا، بعدازاں لڑکے نے بھی خودکشی کر لی تھی۔

ویبھو برنگلے نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ تحریر کر کے اپنے موبائل فون میں محفوظ کر لیا تھا جس نے پولیس کی بڑی مشکل حل کر دی۔

- Advertisement -

12 دسمبر 2023 کے روز وشنوی کالج کیلیے نکلی لیکن گھر واپسی نہیں پہنچی جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس میں لاپتا ہونے کی شکایت درج کروائی۔

پولیس نے اُسی دن ریل کی پٹریوں سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی تھی جس کی شناخت ویبھو برنگلے کے نام سے ہوئی تھی۔

نوجوان کی موت کا سبب جانے کیلیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی تھی جس نے معاملے کی ہر پہلو سے چھان بین کی۔

ٹاسک فورس کو ویبھو برنگلے کے موبائل فون سے خودکشی نوٹ ملا جس میں اس نے لکھا تھا کہ وشنوی کو قتل کرنے کے بعد اب میں خودکشی کرنے جا رہا ہوں۔

پولیس نے وشنوی کی لاش ڈھونڈنے کیلیے ہر ممکن کوشش کی لیکن کامیابی نہ مل سکی۔ نواجون کے خودکشی نوٹ میں ایک خفیہ کوڈ L01-501 درج تھا۔

جب پولیس نے خفیہ کوڈ کے بارے میں تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ یہ محکمہ جنگلات کی جانب سے کھارگھر ہلز میں ایک درخت پر درج کیا گیا نمبر ہے۔

محکمہ جنگلات کے ساتھ جب پولیس اس درخت کے پاس پہنچی تو اسے وشنوی کی لاش ملی جو سڑ چکی تھی۔

پولیس نے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جس سے تصدیق ہوگئی کہ وشنوی اور ویبھو برنگلے نے 12 دسمبر کی شام کھارگھر ہلز کا رخ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں