تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

والد کی انوکھی خواہش، بیٹے نے لکڑی کے مجسمے سے شادی کرلی

نئی دہلی : بھارتی شہری نے لڑکی کی زندگی اجیرن ہونے سے بچانے کیلئے اپنے بیٹے کی شادی لکڑی کے مجمسے سے کرادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ و حیرت انگیز شادی بھارتی ریاست اتر پردیش میں منعقد ہوئی جہاں ایک نوجوان لڑکے نے باپ کی خواہش پوری کرنے کےلیے مجسمے سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس انوکھی تقریب میں دلہا تو ایک نوجوان تھا لیکن دلہن کوئی لڑکی نہیں بلکہ ایک لکڑی تھی۔

اس انوکھی شادی کو اہل خانہ نے پورے رسم و رواج سے منعقد کیا، جس میں شادی کا منڈپ بھی سجایا گیا جہاں دلہا نے مجسمے کے ساتھ اگنی (آگ) کے سات پھیرے لیے اور شادی میں شریک لوگوں نے گانے بھی گائے۔

دلہا کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے بوڑھے باپ کی خواہش کرنے کےلیے مجسمے سے شادی کی ہے جبکہ دلہے کے باپ کا کہنا تھا کہ میرے اس بیٹے کے پاس نہ کوئی جائیداد ہے اور نہ ہی دماغ ہے اس سے شادی کرواکے کسی لڑکی کی زندگی برباد نہیں کرنا چاہتا تھا اسی لیے میں نے مجسمے سے اس کی شادی کروا دی۔

دلہے کے والد شو موہن نے بتایا کہ میرے نو بیٹے ہیں جن میں 8 کی شادیاں ہوچکی ہیں یہ نواں بیٹا ہے اور میں اپنے تمام بیٹوں کی شادی اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتا تھا۔

Comments

- Advertisement -