جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

چچا کو قتل کرنے کے بعد سیلفی لینے والا سفاک بھتیجا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں اپنے چچا کو قتل کرنے کے بعد سیلفی لینے والا نوجوان قانون کی گرفت میں آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں واقع گنگاپیتا گاؤں میں 62 سالہ شیو راج نامی بزرگ شخص کو اُن کے بھتیجے وویک نے جمعے کے روز قتل کیا اور پھر لاش کے ساتھ سیلفی لے کر اسے انٹرنیٹ پر بھی شیئر کیا۔

شیوراج کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس اُسے تین روز بعد گرفتار کرنے میں‌ کامیاب ہوئی۔ تفتیشی افسر کے مطابق مقتول شیو راج حال ہی میں محکمہ پولیس سے ریٹائر ہوئے، وہ اسسٹنٹ سب انسپیکٹر کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

مزید پڑھیں: سابق شوہر کی واپسی کیلئے سفاک ماں کا بیٹی پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل

رپورٹ کے مطابق شیوراج اور بھائی کے درمیان جائیداد کے حوالے سے تنازع چل رہا تھا، دونوں گھرانے متعدد بار گتھم گتھا بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق وویک نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر جمعے کے روز چچا پر حملہ کیا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے وہ جائے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

چچا کو قتل کرنے کے بعد وویک نے سیلفی لی اور پھر اسے اپنے فیس بک، انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے قتل کیس کا مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کیں اور سیلفی کی مدد سے وویک کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سفاک بیٹے نے ماں اور اپنے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، باپ شدید زخمی

بعد ازاں پولیس نے مرکزی ملزم کی مدد سے واردات میں ملوث دیگر نوجوانوں کو بھی حراست میں لیا جنہوں نے تفتیش کے دوران قتل کا اعتراف کیا۔ پولیس نے اعترافی بیان کے بعد وویک کے بھائی منوج اور اُس کی ماں کو بھی حراست میں لے لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں