تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بھارت: نوجوان کے ہاتھ پیروں میں کیلیں ٹھونک دی گئیں

بریلی: بھارت میں ماسک نہ پہننے پر پولیس نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے ایک نوجوان کے پیر اور ہاتھوں میں کیلیں ٹھونک دیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں ایک شخص کو ماسک نہ پہننے پر انسانیت سوز سزا دی گئی، پولیس اہل کاروں نے شہری کے پیروں اور ہاتھ میں سزا کے طور پر کیلیں ٹھونک دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے لاک ڈاؤن کی آڑ میں ظلم و تشدد کی تمام حدود پار کر لی ہیں، اترپردیش کے تین اضلاع میں پولیس کے مظالم پر میڈیا بھی چیخ اٹھا ہے، رائے بریلی میں ایک شخص کے ہاتھوں اور پیر میں کیلوں کے علاوہ دیگر اضلاع میں پانچ نوجوانوں پر بدترین تشدد کیا گیا۔

بریلی میں بارہ دری پولیس اسٹیشن کے علاقے کے رہائشی رنجیت بدھ کے روز گھر کے باہر رات دس بجے بیٹھا ہوا تھا، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گشت پر مامور پولیس اہل کار اسے تھانے لے گئے اور پھر اس کے ہاتھوں اور پیر میں کیلیں ٹھونک دی گئیں۔

متاثرہ لڑکے کی والدہ شیلا دیوی کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کے ساتھ 3 پولیس اہل کاروں نے بدتمیزی کی، بعد ازاں وہ اسے اپنے ساتھ لے گئے، انھوں نے بتایا کہ جب وہ بیٹے کے لیے پولیس چوکی پہنچی تو انھیں بتایا گیا کہ ان کے بیٹے کو کہیں اور لے جایا گیا ہے، ماں کا کہنا تھا کہ کافی دیر کی تلاش کے بعد انھیں ان کا بیٹا انتہائی زخمی حالت میں ملا، جب کہ اس کے پیر اور ہاتھوں پر کیلیں لگی ہوئی تھیں۔

رنجیت کی والدہ نے پولیس اہل کاروں کے خلاف تھانے میں رپورٹ بھی درج کرائی اور کہا ان کے بیٹے کو مارا پیٹا بھی گیا، تاہم مقامی ایس ایس پی نے تمام الزامات مسترد کر دیے، انھوں نے کہا کہ 24 مئی کو اس نوجوان نے پولیس اہل کاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور اس نے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا، نوجوان نے خود اپنے ہاتھوں پیر میں گرفتاری سے بچنے کے لیے ٹھونکیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے پولیس والوں کی ہی شکایت کی تو بعد میں مذکورہ 3 پولیس اہل کاروں نے بیٹے کو اغوا کرنے کی دھمکی دی، انھوں نے اعلیٰ حکام سے واقعے کی مکمل انکوائری اور انھیں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوسرا واقعہ غازی پور ضلع میں محمدآباد ٹاؤن میں پیش آیا، پولیس عملے نے ایک نوجوان کو نہایت بری طرح سے زد و کوب کیا، یہ دعویٰ کیا گیا کہ وہ گھر کے باہر بغیر ماسک پہنے کھڑا تھا، پولیس اہل کار اسے اٹھا کر تھانے لے گئے اور وہاں اس پر تشدد کیا گیا، اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی۔

Comments

- Advertisement -