جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

کپتان نے پہلے ہی بتا دیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ ؟، افتخار احمد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی آل راؤنڈر افتخار احمد کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی بار بولنگ کا موقع دیا گیا اور انہوں نے تین وکٹیں لے کر گرین شرٹس کو وائٹ واش کی ہزیمت سے بچا لیا۔

کرائسٹ چرچ میں پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں پاکستان ٹیم بیٹنگ لائن کی ناکامی کے باوجود افتخار احمد کی شاندار بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو 42 رنز سے شکست دے کر کلین سوئپ کی ہزیمت سے بچ گئی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں گرتے پڑتے 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 134 رنز بنائے اور دیگر بیٹرز کی طرح افتخار احمد کا بلا بھی نہیں چلا تاہم اس کی کسر انہوں نے بولنگ میں نکال دی۔

- Advertisement -

آل راؤنڈر نے اہم مواقع پر تین کیویز بیٹرز کو پویلین بھیج کر نیوزی لینڈ کو 92 رنز پر ڈھیر کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور انہیں اس شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

شاہین شاہ نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ کپتان نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ آج بولنگ کرنے کا موقع ملے گا اسی لیے تیاری کر کے آیا تھا اور کامیابی ملی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں