تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

لاک ڈاؤن میں 2 ، 2 دن شوہر گھر سے غائب، بیوی تھانے پہنچی تو کہانی کچھ اور نکلی

نئی دہلی: بھارت میں ہونے والے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے شہری کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف پولیس کو رپورٹ درج کرادی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالا سے تعلق رکھنے والا شہری لاک ڈاؤن کے دوران اپنی اہلیہ کے پاس کچھ وقت گزار کر دو دو روز کے لیے غائب ہوجاتا تھا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کا اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہوا جس کے بعد خاتون نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی اور حکام کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کے باوجود شوہر دو دو روز تک کہیں غائب رہتا ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا لاک ڈاؤن، بھوک سے تڑپتے سیکڑوں بندروں نے تھانے کا گھیراؤ کرلیا، ویڈیو دیکھیں

خاتون کی شکایت کے بعد پولیس نے کیس کی تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص نے دوسری خفیہ شادی کی ہوئی ہے اور وہ خاتون کایامکولم شہر میں رہائش پذیر ہیں۔ پولیس نے تفتیش کے بعد مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور اُس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی بار ایک بیوی کے گھر سے دوسری کے پاس کیا، اُسے ناکے پر کھڑے اہلکاروں نے  روکا تو ہر بار اس نے گھر جانے کا عذر پیش کیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کا کرونا کا ٹیسٹ بھی ہوا جس کے بعد اُس نے چودہ روز قرنطینہ سینٹر میں گزار ےاور پھر جیسے ہی باہر آیا دونوں شہروں کا سفر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے نوجوانوں کو کرونا مریض کے ساتھ بند کردیا

رپورٹ کے مطابق شہری کی دونوں بیگمات ریاست کے علیحدہ علیحدہ شہروں میں رہائش پذیر ہیں، ایک بیوی ملاپ پورم دوسری کایامکولم میں رہتی ہے۔

Comments

- Advertisement -