تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جسم کے اندر کیڑے چلنے لگے، ڈاکٹرز بھی حیران

میڈرڈ : انسان کے پیٹ میں کیڑے پیدا ہوجانا ایک عام سی بات ہے یہ شکایت زیادہ تر بچوں میں پائی جاتی ہے مگر بڑے بھی اس کا شکار ہوسکتے ہیں۔

حال ہی میں اسپین میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس میں ڈاکٹروں نے ایک مریض کے جسم کے اندر رینگتے کیڑوں کو دیکھا جو کھال کے اندرونی حصے میں حرکت کررہے تھے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں ڈاکٹروں نے ایک مریض کی جلد کے نیچے رینگتے ہوئے کیڑے دریافت کیے ہیں، 64سالہ شخص جسے خارش اور اسہال کی شکایت تھی، میڈرڈ کے یونیورسٹی آف ہسپتال میں معائنہ کیلئے آیا تھا۔

مذکورہ مریض ایک سیوریج ورکر تھا جو کام کے دوران راؤنڈ ورم کے انفیکشن کا شکار ہوا تاہم اس کی حالت زیادہ سنگین اس لیے تھی کیونکہ اس کی جلد کے نیچے کیڑے رینگ رہے تھے۔

اس شخص کا مکمل معائنہ کرنے پر ڈاکٹروں کو پتہ چلا کہ اس کو اسٹرانگائلائیڈز سٹرکورالیس نامی مرض لاحق ہو گیا ہے جو کہ اسٹرانگائلائیڈیاسس نامی بیماری کا سبب بنتا ہے، اس بیماری کا مطالعہ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوا تھا۔

اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کیڑے بظاہر تیار کردہ ٹیٹو کی طرح لگتے تھے، ڈاکٹروں نے ان کیڑوں کو 24 گھنٹے کے اندر جسم سے نکال دیا ہے، علاج کے بعد مریض کے دانے اور اسہال بھی کم ہوگئے۔

دریں اثناء ڈاکٹرز اس بارے میں واضح بیان نہیں دے سکے ہیں کہ وہ شخص اس بیماری سے کیسے متاثر ہوا تھا؟۔

Comments

- Advertisement -