تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دانتوں کی صفائی کے دوران عجیب و غریب واقعہ

کیا کوئی حادثاتی طور پر ٹوتھ برش نگل سکتا ہے؟ اس بات کو یقین کرنا مشکل ہے لیکن حقیقت میں ایسا واقعہ پیش آ چکا ہے۔

بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں ایک شخص دانتوں کی صفائی کے دوران ثابت ٹوتھ برش ہی نگل گیا جس کے بعد اسے سرجری کروانا پڑ گئی۔

39سالہ روئنگ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دنوں صبح اٹھ کر دانتوں کی صفائی کر رہا تھا کہ اچانک ٹوتھ برش ہاتھ سے پھسل گیا اور منہ میں چلا گیا۔

یہ واقعہ 15 ستمبر کو پیش آیا اور حیران کن طور پر اس شخص کو کسی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اس شخص نے واقعے سے متعلق اہل خانہ کو مطلع کیا تو ڈاکٹرز کے مشورے پر ایکس رے کروایا گیا۔

اس ایکس رے میں بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ برش عین کس جگہ موجود ہے، مزید ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ برش پیٹ کے اوپر والے حصے میں ہے اور ڈاکٹرز نے 35 منٹ کی سرجری کرکے برش نکال لیا۔

مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ اسے کوئی تکلیف نہیں تھی اور وہ ٹوتھ برش سے پریشان نہیں تھا۔ڈاکٹرز نے بھی حادثے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے کیس بہت کم ہی سامنے آتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -